پیر، 27-جولائی،2026
پیر 1448/02/13هـ (27-07-2026م)

شوہر کا قرض چکانے کیلئے خاتون نے اپنا نوزائیدہ بچہ فروخت کر ڈالا

12 دسمبر, 2024 13:44

بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع رام نگر میں پولیس نے اپنے شوہر کا قرض چکانے کے لیے اپنے نوزائیدہ بچے کو فروخت کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔

40 سالہ خاتون نے اپنے 30 دن کے بچے کو ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے میں فروخت کیا تاہم پولیس نے بچے کو بازیاب کرا کر ایک ویلفیئر ہوم منتقل کردیا۔

خاتون کے شوہر نے 7 دسمبر کو بچے کی گمشدگی کے دو دن بعد رپورٹ درج کرائی تھی کیونکہ اسے اپنے نوزائیدہ بیٹے کی گمشدگی میں اس کی بیوی کے ملوث ہونے کا شبہ تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جوڑے کے پانچ بچے ہیں اور وہ بڑھتے ہوئے قرضوں سے نبردآزما ہیں۔

شوہر نے پولیس کو بتایا کہ میرے اوپر تین لاکھ روپے سے زیادہ کا قرض ہے اور اہلیہ نے کچھ دن پہلے قرض چکانے کے لیے اپنے نوزائیدہ بچے کو ایک بے اولاد جوڑے کو بیچنے کا مشورہ دیا جس میں نے مسترد کردیا تھا۔

والد نے بتایا کہ 5 دسمبر کو گھر واپس آنے کے بعد انہوں نے اپنے بیٹے کو لاپتہ پایا۔

”بچے کے والد کا کہنا تھا کہ اہلیہ نے بہانہ بنایا اس نے رشتہ دار کے ساتھ بچے کو ڈاکٹر کے بھیجا ہے تاہم ایک دن گزرنے کے بعد مسلسل جھوٹ بولنے پر میرا اس سے جھگڑا ہوا اور پھر میں نے بچے کی گمشدگی رپورٹ درج کروائی۔

اس کے بعد وہ شخص پولیس کے پاس گیا اور شکایت درج کرائی جس کے بعد ماں سے پوچھ گچھ کی گئی۔

دوران تفتیش خاتون نے اپنے بچے کو بنگلورو میں ایک خاتون کو ڈیڑھ لاکھ روپے میں بچے کا اعتراف کیا۔

بعد ازاں پولیس نے نوزائیدہ بچے کو بازیاب کرا کر ماں، بچے کو بیچنے میں ملوث دو دیگر افراد اور بچے کو خریدنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔