پیر، 27-جولائی،2026
پیر 1448/02/13هـ (27-07-2026م)

ٹرمپ نے ناکام سیاسی امیدوار کو سرکاری میڈیا ادارے کا سربراہ بنا دیا

12 دسمبر, 2024 14:32

امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناکام سیاسی امیدوار خاتون کو سرکاری میڈیا ادارے (وائس آف امریکا) کا نیا سربراہ بنا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایریزونا کے گورنر کیلئے 2022 میں انتخاب لڑنے والی اور سابق ٹیلی ویژن نیوز اینکر کری لیک کو امریکی حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والے سرکاری میڈیا وائس آف امریکا (وی او اے) کا ڈائریکٹر بنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق فینکس میں ٹیلی ویژن نیوز اینکر کے طور پر تقریبا 30 سال گزارنے والی کری لیک نے 2021 میں سوشل میڈیا پر متنازعہ بیانات دینے کے بعد صحافت کا پیشہ چھوڑ دیا تھا، جس میں کوویڈ 19 سے متعلق غلط معلومات پھیلا نا بھی شامل تھا۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ نے اپنی حلف برداری میں چینی ہم منصب کو دعوت دیدی

اس کے کچھ ہی عرصے بعد انہوں نے سیاست میں قدم رکھا اور صحافیوں کے خلاف اپنے جارحانہ موقف کے ساتھ مقبولیت حاصل کی اور خاص طور پر میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف کی حمایت کی۔

خیال رہے کہ کری لیک نے 2022 میں ایریزونا کے گورنر کا انتخاب لڑتے ہوئے اپنی شکست تسلیم نہیں کی اور بغیر کسی ثبوت کے انتخابی دھاندلی کا دعویٰ جاری رکھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔