ملک میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟

ملک میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 2300 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 82 ہزار 800 روپے پر پہنچ گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 1971 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 455 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قدر 3450 پر برقرار ہے۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں دن کے دوران 23 ڈالر کے اضافے کے بعد سونے کا نرخ 2716 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کے دام میں 3100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












