ایلون مسک کی دولت میں بڑا اضافہ، نیا سنگِ میل عبور کرلیا

ایلون مسک کی دولت میں بڑا اضافہ، نیا سنگِ میل عبور کرلیا
ٹیسلا، اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے دنیا کے امیر شخص ہونے کے باوجود ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق دولت میں 20 ارب ڈالر کے اضافے کے بعد مسک کی اسپیس ایکس کی مالیت تقریبا 350 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ وہ 400 ارب ڈالر کی دولت حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں۔
کاروباری ماہرین نے اس تاریخی کامیابی کو 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے بعد ہونے والی کامیابی سے منسوب کیا، جس نے مسک کی دولت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ اتحاد کے بعد ایلون مسک کو امریکی کاروباری شخصیت وویک راماسوامی کے ساتھ سرکاری کارکردگی کے محکمے کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
بدھ کے روز ٹیسلا کے حصص ٹریڈنگ کے اختتام تک 424.77 ڈالر تک پہنچ کر بلند ترین ریکارڈ پر بند ہوئے۔
امریکی انتخابات کے دن سے اب تک ٹیسلا کے حصص میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے، کیونکہ سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ ایلون مسک کے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعلقات ڈی ریگولیشن کا باعث بنیں گے۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق نومبر میں ان کے مصنوعی ذہانت کے اسٹارٹ اپ کی ویلیو ایشن میں کئی گنا اضافہ ہوا جو چند ماہ قبل کے مقابلے میں بڑھ کر 50 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












