امریکا ہزاروں بھارتی شہریوں کو ملک بدر کرنے کیلئے تیار

امریکا ہزاروں بھارتی شہریوں کو ملک بدر کرنے کیلئے تیار
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ 20 جنوری 2025 کو عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری کریں گے۔
امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) نے تقریبا 15 لاکھ افراد کی فہرست تیار کی جن میں تقریبا 18 ہزار غیر قانونی مقیم بھارتی شہری بھی شامل ہیں جنہیں واپس بھارت بھیجے جانے کا امکان ہے۔
نومبر 2024 میں جاری آئی سی ای کے اعداد و شمار کے مطابق، 17،940 بھارتی ان 1.5 ملین افراد میں شامل ہیں جن کو امریکا نے ملک چھوڑنے کے احکامات دیے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ امریکا میں بھارت سے تعلق رکھنے والے تقریبا 725,000 غیر قانونی تارکین وطن ہیں، جو میکسیکو اور ایل سلواڈور کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کی تیسری سب سے بڑی آبادی ہے۔
اس اعداد و شمار کے اجراء سے پہلے اکتوبر میں امریکا نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہریوں کو ملک بدر کرنے کے لئے ایک چارٹرڈ فلائٹ کا استعمال کیا تھا۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے مطابق 22 اکتوبر کو بھارت بھیجی جانے والی اس پرواز کا انتظام بھارتی حکومت کے تعاون سے کیا گیا تھا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران اوسطا 90 ہزار بھارتی غیر قانونی طور پر امریکی سرحد پار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار پکڑے گئے ہیں۔
امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) نے عدم تعاون پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو غیر سنجیدہ قرار دیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












