چیمپئنز ٹرافی؛ کیا بھارت نے پاکستان کی تمام شرائط مان لیں؟

چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آگیا (فوٹو: فائل)
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دیدی۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی اور بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی تمام شرائط مان لی ہیں۔
ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاک بھارت میچ سمیت اگر انڈین ٹیم کے گروپ میچز سیمی فائنل اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرتی ہے تو میچز دبئی میں ہوں گے۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دیدی
ایونٹ کے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری کے دوران پاکستان اور بھارت میں اصولی معاہدہ بھی ہوا ہے تاکہ ہندوستان دوبارہ اپنی کہی بات سے پیچھے نہ ہٹ سکے۔
پاکستان 2027 کے بعد آئی سی سی ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا جبکہ 2026 کے ٹی20 ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچز کا معاملہ بعد میں طے ہوگا۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ براڈکاسٹرز کا پرومو بھی پاکستان مخالف نکلا
ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے متعلق حتمی فیصلہ کل ہوجائے گا، 3 سال کے فیوژن ماڈل کو کل آئی سی سی سے منظوری ملنے کا امکان ہے۔
فیوژن فارمولے کےتحت پاکستان 5 میچز کیلئے بنگلادیش اورسری لنکا سے بات کررہا ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے دبئی کو وینیو قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ؛ جج کرکٹر کے وکیل سے ناراض کیوں؟
میچز کی پاکستان سے منتقلی پر آئی سی سی نے پاکستان کو ازالے کی پیشکش کی تھی تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اجلاس میں اضافی معاوضے کی بات نہیں کی۔
معاملے کو حتمی شکل دینے کے لیے پاک بھارت کرکٹ بورڈز میں مذاکرات ہوئے، کل تمام اسٹیک ہولڈرز کی منظوری کے بعد باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔
معاملات طے ہونے کے بعد شیڈول کا اعلان بھی اگلے ہفتے تک کردیا جائے گا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












