بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

جنوبی کوریا: صدر یون کی قسمت کا فیصلہ عدالت کے سپرد، آگے کیا ہوگا؟

14 دسمبر, 2024 15:29

جنوبی کوریا میں اپوزیشن کی جانب سے صدر یون سک یول کیخلاف لائی گئی مواخذے کی تحریک کے بعد 180 دنوں میں حتمی فیصلہ ہو سکے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی 9 رکنی آئینی عدالت کو مواخذے کی تحریک کے بعد صدر یون سک یول سے متعلق 180 دن کے اندر یون سک یول سے متعلق حتمی فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا انکو عہدے سے ہٹایا جائے یا مواخذے کو مسترد کرکے انکے اختیارات بحال کیے جا سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مواخذے کی تحریک سے جنوبی کوریا کے فارغ ہونے والے یون سک یول کے صدارتی اختیارات معطل ہیں لیکن وہ اپنے عہدے پر برقرار ہیں اور بغاوت یا غداری کے علاوہ زیادہ تر الزامات سے استثنیٰ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:جنوبی کوریا کے صدر عہدے سے فارغ، مواخذے کی تحریک کامیاب

مزید پڑھیں:جنوبی کوریا کے صدر کا ملک میں نافذ مارشل لاء اٹھانے کا اعلان

رپورٹ کے مطابق اگر عدالت یون کو برطرف کرتی ہے یا تو وہ استعفیٰ دے دے دیتے ہیں تو 60 دن کے اندر جنوبی کوریا میں صدارتی انتخابات کا انعقاد ضروری ہو گا۔

جنوبی کوریا کے آئین کے مطابق مواخذے کا سامنا کرنے والے صدر کو ہٹانے کیلئے 6 ججوں کو متفق ہونا ضروری ہے جبکہ 9 رکنی آئینی عدالت میں اب 3 عہدے خالی ہیں، لہذا موجودہ ججوں کو یون کو ہٹانے کیلئے متفقہ طور پر ووٹ دینا ہوگا۔

9 رکنی آئینی عدالت کی تین خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے پارلیمنٹ سے اراکین لیے جاتے ہیں جس کے تحت جنوبی کوریا کے صدر کا فیصلہ ممکن ہو سکے گا۔

جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے ہفتے کے روز موجودہ صدر یون سک یول کا مواخذہ کرنے اور انہیں انکی سرکاری ذمہ داریوں سے معطل کرنے کے حق میں کامیابی کے ساتھ ووٹ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:جنوبی کوریا نے ملک میں مارشل لا نافذ کردیا

خیال رہے کہ حزب اختلاف کی سب سے بڑی ڈیموکریٹک پارٹی آئینی عدالت میں کا حصہ بننے کیلئے خالی آسامیوں کو پر کرنے کی کوشش کر رہی ہے، آئینی عدالت مواخذے کی قرارداد موصول ہونے کے بعد کسی بھی وقت اپنی پہلی سماعت کر سکتی ہے۔

مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ کیلئے حکمران جماعت اور اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ پہنچے جبکہ جنوبی کورین اسمبلی کے اسپیکر نے تمام قانون سازوں سے مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

مواخذے کی تحریک میں 300 اراکین نے حصہ لیا اور صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب ہو گئی، یون سک کی جانب سے مقرر کردہ وزیر اعظم ہان ڈک سو نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔