بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

دنیا کے مہنگے ترین پانی کی قیمت اور خصوصیت جانتے ہیں؟

14 دسمبر, 2024 15:42

پانی بنیادی انسانی ضروریات میں سے ایک ہے، لہذا اسے ایک انتہائی لگژری پروڈکٹ کے طور پر مارکیٹنگ اور فروخت کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔

لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں ایک ایسا پینے کا پانی بھی موجود ہے جس کی ایک بوتل خریدنے کے لیے آپ کے پاس لاکھوں روپے ہونا ضروری ہے۔

فلیکو جیولری واٹر ایک جاپانی کمپنی ہے جو دنیا میں سب سے مہنگا پینے کا پانی بھاری قیمت میں فروخت کرتی ہے۔

2005 میں لانچ ہونے والے فلیکو واٹر نے ایک مکمل پرتعیش تجربہ تخلیق کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حکمت عملی کی بدولت کمپنی پانی کی بوتل کے لیے دراصل صاحبِ استطاعت افراد کو ہزاروں ڈالر خرچ کرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔

جاپان میں کچھ خالص ترین منرل واٹر کا استعمال کافی نہیں تھا لہذا انہوں نے پیکیجنگ کے ڈیزائن پر بہت کام کیا اور یوں مسلسل کوششوں کے بعد آج فلیکو جیولری واٹر دنیا میں سب سے زیادہ مانگ والے انتہائی لگژری پانی کے برانڈز میں سے ایک ہے۔

فلیکو جیولری واٹر کی قیمت ایک ہزار ڈالر فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ پرُکشش بوتل میں موجود فی لیٹر پانی یعنی محدود ایڈیشن کی بوتل 10 ہزار ڈالر (28 لاکھ روپے) میں فروخت ہوتی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔