بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

شام میں داعش نے 4 روز میں 100 زائد شہریوں کو قتل کردیا

14 دسمبر, 2024 16:59

معزول صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کیساتھ ہی شام میں داعش کے دہشت گردوں نے 4 دنوں میں 100 سے زائد شہریوں کو قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق داعش کے دہشت گردوں نے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام شروع کردیا ہے۔

داعش کے ارکان کی جانب سے سڑکوں پر شہریوں کو سزائے موت دینے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔ حمص کے مغربی اور مشرقی علاقوں میں کالعدم دہشتگرد گروپ نے 4 روز کے دوران 100 سے زائد افراد کا قتل کیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا شام کے فوجی ہیڈکوارٹرز پر حملہ

داعش کے ارکان نے معصوم لوگوں کو قتل کرنے اور دیگر جرائم کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں۔

مزید پڑھیں: شام؛ اسرائیل کے 24 گھنٹوں میں 500 سے زائد حملے! 1 ہزار 800 بم گرادیے

داعش کے اراکین جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں لیکن نہ ہی تحریر الشام کی جانب سے اس گروپ کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ مذمتی بیان تک جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔