سرزمین پر قبضہ کیوں کیا؟ شامی حکومت کو بالآخر خیال آگیا

سرزمین پر قبضہ کیوں کیا؟ شامی حکومت کو بالآخر خیال آگیا (فوٹو: فائل)
اقوام میں متحدہ میں شام کے نمائندے نے اسرائیلی جارحیت پر پہلی بار باضابطہ طور پر پہلا ردعمل دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق معزول صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کیساتھ ہی قابض صہیونی حکومت نے شام کی جبل الشیخ پہاڑیوں سمیت کئی علاقوں پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
تاہم اب شام کی جانب سے صہیونی حکومت کی جارحیت پر پہلی مرتبہ دمشق کا باقاعدہ ردعمل دیتے ہوئے اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکٹایا ہے تاکہ اسرائیل کو اسکی حدود تک محدود کیا جاسکے۔
شام کے نمائندے قصی الضحاک نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو 2 خط ارسال کیے ہیں، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک تاریخ کے ایک نئے دور کا آغاز کررہا ہے، اس مرحلے پر اسرائیلی فوج نے اس ملک کی سرزمین پر تجاوزات قائم کرنا شروع کردیے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کا شام کی ”جبل الشیخ” پہاڑیوں پر قبضے کا اعلان
قابض صہیونی فوج نے جبل الشیخ اور قنیطرہ کے علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے، شامی نمائندے کی جانب سے یہ خط 9 دسمبر کو ارسال کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: شام؛ اسرائیل کے 24 گھنٹوں میں 500 سے زائد حملے! 1 ہزار 800 بم گرادیے
شام انتہائی سخت الفاظ میں اسرائیل کے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ اسرائیل 1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے درخواست کی کہ وہ اسرائیل کے ان حملوں کو فورا روکیں اور اسرائیلی فوجیوں کو ان علاقوں سے واپس بھیجیں جن پر قبضہ کیا گیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












