امریکا کا شامی باغیوں پر پابندی سے متعلق اہم بیان

امریکا کا شامی باغیوں پر پابندی سے متعلق اہم بیان
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے انکشاف کیا ہے کہ ہیئت تحریر الشام سمیت دیگر باغیوں سے رابطے میں ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اردن میں عرب رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سعودی عرب، مصر، عراق، لبنان، قطر، امارات اور بحرین کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے۔
اس حوالے سے اردن میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ اسرائیل حماس کے خلاف ہدف حاصل کرچکا، اب یرغمالیوں کے لیے ڈیل کا لمحہ آگیا ہے۔
مزید پڑھیں:امریکا میں پُراسرار ڈرونز کی پروازوں سے تشویش کی لہر دوڑ پڑی
امریکی وزیر خارجہ نے شام کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہیئت تحریر الشام ملیشیا اور دیگر باغیوں سے رابطے میں ہیں، شامی باغیوں کے خلاف پابندیوں پر نظرثانی ان کے رویے اور کارکردگی سے مشروط ہے۔
اجلاس میں شام میں تمام عسکری کارروائیاں روکنے اور ہر طبقۂ فکر پر مشتمل جامع حکومت کی تشکیل پر زوردیا گیا جبکہ مقبوضہ گولان کو شام کا اٹوٹ انگ قرار دیا گیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












