شام میں ترکیہ کا سفارتخانہ 12 سال بعد دوبارہ بحال

شام میں ترکیہ کا سفارتخانہ 12 سال بعد دوبارہ بحال
دمشق: شام میں ترکیے کے سفارتخانے نے 12 سال بعد دوبارہ کام شروع کرتے ہوئے پرچم سفارتخانے پر لہرا دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ترک وزیرخارجہ نے اس حوالے سے بتایا کہ سفارتی مشن شروع ہونے کے بعد ترکیے نے شام میں برہان کور اوغلو کو ناظم الامور مقرر کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:ترکیہ باغیوں کی حمایت میں روس اور ایران کے خلاف کھڑا ہوگیا
اس فیصلے کے بعد سفارتخانے کا عملہ اور انکے اہل خانہ ترکیہ واپس چلے گئے تھے، دوسری جانب بشار الاسد حکومت کے 24 سالہ خاتمے کے بعد اب استنبول میں شامی قونصلیٹ جنرل نے بلا تعطل اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ ترکیہ نے سابق صدر بشارالاسد حکومت کے خلاف 2011 میں مظاہرے کرنے والوں پر بدترین کریک ڈاؤن کے خلاف 2012 میں شام میں اپنی سفارتی سرگرمیاں روک دی تھیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












