بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

واٹس ایپ میں صارفین کی مدد کیلئے نیا فیچر متعارف

15 دسمبر, 2024 14:21

واٹس ایپ میں صارفین کی مدد کیلئے نیا ٹرانسلیشن فیچر جلد متعارف کرایا گیا جس کے تحت رابطوں کا مسئلہ آسان ہوجائے گا۔

ابھی یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں سامنے آیا ہے جس کا مقصد مختلف زبانوں میں رابطوں کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

WEBetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے ٹرانسلیشن فیچر میں اس میسجنگ پلیٹ فارم میں زبان کی رکاوٹ ختم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ میں پیغامات پڑھنے سے متعلق نیا فیچر متعارف

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میسجز کا ترجمہ صارفین کی ڈیوائس کے اندر ہی کیا جائے گا جبکہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو برقرار رکھا جائے گا۔

اس مقصد کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے لینگوئج پیک ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت کی جائے گی تاکہ تھرڈ پارٹیز کو صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل نہ ہوسکے۔یہ  ٹرانسلیشن یا میسجز کا ترجمہ کرنے والا فیچر بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔