"قابض اسرائیل اپنے یرغمالیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنارہا ہے”

قابض اسرائیل اپنے یرغمالیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنارہا ہے
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے یرغمالیوں کے مقام کو جان بوجھ کر نشانہ بنارہی ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ سے جاری کردہ پیغام میں بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے حال ہی میں اس مقام پر شدید بمباری کی ہے جہاں دشمن کے کچھ یرغمالی موجود تھے۔
انہوں نے بتایا کہ قابض اسرائیل نے یرغمالیوں کی ہلاکت کو یقینی بنانے کیلئے متعدد بار مذکورہ مقام پر شدید بمباری کی، ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ صہیونیوں کی جانب سے قیدیوں اور ان کے محافظوں کو قتل کرنے کا مقصد سے متعدد بار نشانہ بنایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: "شام میں صیہونی منصوبہ کامیاب لیکن بازی پلٹ سکتی ہے”
القسام کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے مجاہدین نے دشمن کے قیدیوں کو ملبے کے نیچے سے نکالنے کی کوشش کی تاہم وہ ان میں سے ایک کو نکالنے میں کامیاب رہے۔
انہوں نے کہا کہ جارحیت اور دشمن کے قیدیوں کی ہلاکت کی مکمل ذمہ داری جنگی مجرم نیتن یاہو اور اسکی کابینہ پر عائد ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: 2 ماہ میں حماس نے 32 صہیونی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا
ادھر اسرائیل میں یرغمالیوں کی عدم رہائی پر نیتن یاہو اور انکی کابینہ کیخلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ انہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس نے مظاہروں کو بھی طاقت سے کچلنے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں ابتک 45 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں تاہم طویل عرصے بھی قابض صہیونی فوج اور اسکے حواری حماس سے چند ایک سوا یرغمالی چھڑانے میں ناکام ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












