3 دن میں تیسرا کرکٹر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

3 دن میں تیسرا کرکٹر بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر (فوٹو: فائل)
قومی ٹیم کے دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان نے بھی عامر اور عماد وسیم کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری کردہ بیان میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سپورٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں،کوچز اور تمام افراد کا شکر گزار ہوں۔
طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان نے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، جس میں انہوں نے 106 وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ 3 دن میں قومی کرکٹرز کی جانب سے سامنے آنے والا یہ ریٹائرمنٹ کا تیسرا اعلان ہے۔
مزید پڑھیں: محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
قبل ازیں گزشتہ 2 روز کے دوران پہلے عماد وسیم اور پھر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












