بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

جبل الشیخ کی پہاڑیوں کے بعد اسرائیل کا دمشق کے 3 علاقوں پر قبضے کا اعلان

15 دسمبر, 2024 17:26

قابض اسرائیل نے شام میں جبل الشیخ کی پہاڑیوں کے بعد دارالحکومت دمشق کے دیہی علاقوں پر بھی قبضہ جمانا شروع کردیا۔

مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق معزول صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کیساتھ ہی قابض صہیونی حکومت نے شام کی جبل الشیخ پہاڑیوں سمیت کئی علاقوں پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسرائیل نے جنوبی شام میں تین نئے دیہاتوں پر قبضہ کرتے ہوئے فوجی مداخلت کو مزید تیز کردیا ہے، صوبہ درعا میں جملہ اور دمشق کے دیہی علاقوں میں مزارات بیت جن اور مغر المیر کے دیہاتوں کو خالی کروا لیا ہے۔

مزید پڑھیں: سرزمین پر قبضہ کیوں کیا؟ شامی حکومت کو بالآخر خیال آگیا

بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صہیونی فوج نے ملک کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے شام بھر میں فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا اور پھر فضائی اور بری افواج کے ذریعے علاقوں پر قبضہ کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا شام کی ”جبل الشیخ” پہاڑیوں پر قبضے کا اعلان

اسرائیل نے شام کے ساتھ 1974 کے علیحدگی کے معاہدے کے خاتمے کا بھی اعلان کیا اور گولان کی پہاڑیوں میں ایک بفررون قائم ہوگا جہاں دونوں ممالک کی فوج تعینات ہوگی اور اقوام متحدہ اور عرب ممالک شام کی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

مزید پڑھیں: شام؛ اسرائیل کے 24 گھنٹوں میں 500 سے زائد حملے! 1 ہزار 800 بم گرادیے

گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل نے 1967 میں قبضہ کرلیا تھا جس پر عرب ممالک اور اقوام متحدہ نے صہیونی ریاست کی شدید مخالفت کی تھی لیکن امریکی اور برطانوی آشرباد کی وجہ سے علاقہ اسرائیل سے خالی نہیں کروایا جاسکا۔

یو این ڈس اینگیجمنٹ آبزرور فورس (یو این ڈی او ایف) کے مطابق اس بفرزون کی لمبائی میں 75 کلومیٹر اور چوڑائی میں مرکز میں تقریباً 10 کلومیٹر سے جنوب میں 200 میٹر تک پھیلا ہوا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔