"بےروزگار یہودیوں کو فوج میں بھرتی نہ ہوں”

یہودی ربی کی بےروزگار یہودیوں کو فوج میں بھرتی نہ ہونے کا مشورہ (فوٹو: فائل)
اسرائیلی ربی یتزاک یوزف نے قدامت پسند ‘حریدی بےروزگار یہودیوں سے فوج میں بھرتی نہ ہونے کا مطالبہ کردیا’۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت کی اتحادی شاس پارٹی کے روحانی پیشوا نے اسرائیلی چینل 13 کے بیانات میں کہا کہ ”ایک بیکار شخص کو بھی فوج میں شامل نہیں ہونا چاہیے، دینی مدارس کے طلباء کو زبردستی فوج میں بھرتی کیا گیا اور وہ سب کے سب سیکولر ہوگئے”۔
حکومت میں مذہبی یہودیوں کی نمائندگی کرنے والی شاس اور یونائیٹڈ تورہ یہودیت کی جماعتوں نے طویل عرصے سے الٹرا آرتھوڈوکس یہودیوں یا ہریدی گروپ کے افراد کیلئے فوجی خدمات سے استثنیٰ دے رکھی ہے۔
مزید پڑھیں: فوج کی کمی! مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
حریدی رہنما کا کہنا ہے کہ زندگی میں ان کا بنیادی کردار تورات کا مطالعہ کرنا اور فوجی خدمات کو مسترد کرنا ہے، اس کے باوجود جون میں اسرائیلی سپریم کورٹ کے اس حکم کے باوجود کہ ان کے لیے بھی دیگر اسرائیلیوں کی طرح بھرتی ہونا لازمی قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں: اسرائیل پناہ گزینوں کو فوج میں بھرتی کرنے لگ گیا
شاس پارٹی کے روحانی پیشوا کے بیان نے اسرائیل کے حکمران اتحاد اور حزب اختلاف دونوں کو بھڑکا دیا ہے، وزیر تعلیم نے انکے بیان کو "غیر ضروری اور مکروہ” قرار دیا۔
اسرائیلی اپوزیشن کے رہنما یائر لاپڈ نے بھی ان تبصروں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے دوران ایسا مطالبہ سرکاری حیثیت میں سرکاری تنخواہ وصول کرنے والے کے منہ سے سرخ لکیر کو عبور کرنا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












