"حزب اللہ کی مزاحمت نے اسرائیل کا بھرم کچل دیا ہے”

اسرائیل جنگ بندی خلاف ورزیاں کرکے ہمارے صبر کا امتحان نہ لے (فوٹو: فائل)
لبنان پر قبضے کا خواب دیکھنے والے اسرائیل کو شکست سے دوچار کرنیوالی لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ تحریک نے قابض فوج کا بھرم کچل کر رکھ دیا ہے۔
ہفتے کے روز ٹیلی ویژن پر خطاب کے دوران حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ صیہونی فوج نے مزاحمت کو ختم کرنے کی کوشش لیکن وہ ناکام ہوچکی ہے، جرائم کا مقصد مزاحمت کو کچلنا تھا لیکن اسرائیل اور اسکے حواری بری طرح شکست کھا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں کے شمالی حصوں میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں پر حزب اللہ کے جوابی راکٹ اور ڈرون حملوں نے دسیوں ہزار باشندوں کو پناہ گاہوں میں پناہ لینے پر مجبور کیا، وہ (اسرائیلی حکومت) ہمیں صرف ایک ہی تکلیف پہنچا سکتی ہے جو ہمارے رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ تھی۔
مزید پڑھیں: ’’شام میں جو ہوا وہ امریکہ اور اسرائیلی سازش کا نتیجہ ہے‘‘
نعیم قاسم نے مزید کہا کہ ہماری فتح کے پیچھے اہم عوامل مزاحمتی جنگجوؤں کی ثابت قدمی اور شہداء کے خون سے دی گئی قربانیاں تھیں، ہتھیار ڈالنے اور ذلت کی ہماری لغت میں کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ حزب اللہ کی مزاحمت شدید اور پرجوش ہے۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ کا جنگ سے متاثرہ خاندانوں کو 77 ملین ڈالر نقد دینے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ اگر حزب اللہ کے جنگجوؤں کی قربانیاں نہ ہوتیں تو اسرائیلی فوج لبنان کے دارالحکومت بیروت پر قبضہ کر لیتی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












