بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

16 دسمبر, 2024 08:42

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

حکومت نے آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرول کی قیمت کو برقرار جب کہ کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے پانچ پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی نئی قمیت دو روپے 78 پیسے فی لیٹر کی کمی کے بعد 148 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسےفی لیٹرکمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 161 روپے66 پیسے فی لیٹر ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔