یہودی ربی کے صیہونی فوج مخالف بیان نے اسرائیل میں ہلچل مچادی

یہودی ربی کے صیہونی فوج مخالف بیان نے اسرائیل میں ہلچل مچادی
یہودی ربی یتزاک یوسف نے بے روزگار اسرائیلیوں سے صیہونی فوج میں شامل نہ ہونے کا مطالبہ کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کی ایک اہم اتحادی شاس پارٹی کے روحانی پیشوا ربی ینزاک یوسف نے کہا کہ فوج میں جانا ممنوع ہے، یہاں تک کہ اس شخص کے لیے بھی جو بیکار ہے۔
ربی نے اسرائیلی چینل 13 پر نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ مذہبی اسکولوں کے طالب علم فوج میں جاکر برباد ہوئے
حکومت میں مذہبی یہودیوں کی نمائندگی کرنے والی شاس اور یونائیٹڈ تورات یہودیت کی جماعتیں طویل عرصے سے انتہائی آرتھوڈوکس یہودیوں یا ہریدی کو فوجی خدمات سے استثنیٰ دینے پر زور دیتی رہی ہیں۔
ہریدیوں کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں بنیادی کردار تورات کا مطالعہ کرنا اور فوجی خدمات کو مسترد کرنا ہے۔
حالانکہ جون میں اسرائیلی سپریم کورٹ نے ایک فیصلہ سنایا تھا جس میں دیگر اسرائیلیوں کی طرح ان کے لیے بھی بھرتی کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔
یوسف کے اس بیان پر اسرائیل کے سیاسی نظام میں حکمراں اتحاد اور حزب اختلاف دونوں کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔
وزیر تعلیم یواو کیش نے ربی کے بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تصور بھی نہیں کیا جا سکتا کہ ایک چیف ربی چوری اور انکار کو جائز قرار دے گا، یہ ربی اسرائیلی معاشرے کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












