جیسن گلیسپی نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کی وجہ بتادی

جیسن گلیسپی نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کی وجہ بتادی
سابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کوچنگ کا عہدہ چھوڑنے ہونے کی وجوہات بتادی ہیں۔
آسٹریلیوی میڈیا سے گفتگو میں جیسن گلیسپی نے کہا کہ ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کے معاملے پر بےخبری ناراضی کا سبب بنی، ٹم نیلسن کو نہ رکھنے کے فیصلے سے مجھے مکمل بے خبر رکھا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹم نیلسن کے معاملے کے بعد مجھے لگا میرا کام اب مشکل ہوگیا ہے، ایک اہم فیصلے سے ہیڈ کوچ کو آگاہ نہ کرنے کے فیصلے نے مجھے ایسا سوچنے پر مجبور کیا۔
جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ ماضی کے چند واقعات کے بعد اس معاملے نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا میری ضرورت ہے یا نہیں جب کہ میرا پاکستان کی کوچنگ کا مقصد فوت ہو رہا تھا اور میرا کام صرف میچ کی صبح کھلاڑیوں کو کیچنگ پریکٹس کرانا رہ گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ کا سلیکٹرز سمیت ہر کسی سے مکمل رابطہ ضروری ہوتا ہے، کم از کم ایک روز پہلے مجھے اسکواڈ کے بارے میں بتایا جائے، ان تمام معاملات کی عدم موجودگی میں کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
سابق ریڈ بال ہیڈ کوچ نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد گروپ پر ایک ٹیکسٹ میسج سے نئی سلیکشن کمیٹی کی خبر ملی تھی۔
دوران گفتگو جیسن گلیسپی نے مزید کہا کہ سلیکشن کمیٹی کے معاملے پر بھی مجھ سے کوئی بات نہیں کی گئی جب کہ نئی سلیکشن کمیٹی نے بابر اعظم کو ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر کیا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












