جُڑواں بہنوں کی ماڈلنگ نے فیشن کی دنیا کو متاثر کر دیا

جڑواں بہنوں کی ماڈلنگ نے فیشن کی دنیا کو متاثر کر دیا
اداکارہ ایمن خان اور منال خان نے حسین ریہر کے دلکش جوڑے پہن کر اپنی دلکشی سے سب کو ایک مرتبہ پھر دیوانہ بنا لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اسٹار بہنیں ایمن خان اور منال خان نے معروف فیشن ڈیزائنر حسین ریہر کے دلکش ملبوسات پہن کر ماڈلنگ کر کے فیشن کی دنیا کی توجہ حاصل کرلیں۔
تصاویر کے مطابق اداکارہ منال خان منٹ گرین لباس میں ملبوس نظر آئیں جبکہ ایمن خان نے سرمئی جوڑا پہننا پسند کیا۔ دونوں ایک ایمبیزیڈر کار کے ارد گرد اپنے حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں۔
مزید پڑھیں:اداکارہ ایمن خان نے شوبز چھوڑنے کی وجہ بتادی
خیال رہے کہ جڑواں بہنوں کی اسٹار جوڑی ایمن خان اور منال خان کے درمیان بے انتہا دوستی ہے اور دونوں اس بات کا اعتراف کرتی نظر آتی ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے بغیر نہیں جی سکتیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












