بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد سامنے آگئی

16 دسمبر, 2024 19:09

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا صارفین کی تعداد کے حوالے سے اعداد وشمار جاری کردیے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق ملک بھر میں جنوری 2024 تک فیس بک صارفین کی تعداد 6 کروڑ 4 لاکھ ریکارڈ کی گئی، جبکہ فیس بک کے مرد صارفین کی تعداد 77 اور خواتین صارفین کی تعداد 24 فیصد ہے۔

پی ٹی اے کے بیان کے مطابق جنوری 2024 تک ملک میں یوٹیوب صارفین کی تعداد 7 کروڑ 17 لاکھ ریکارڈ کی گئی، مرد یوٹیوب صارفین کی تعداد 72 فیصد خواتین صارفین کی تعداد 28 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:انٹرنیٹ میں سُست روی! پی ٹی اے نے انوکھی دلیل پیش کردی

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں جنوری 2024 ٹک ٹاک صارفین کی تعداد 5 کروڑ 44 لاکھ ریکارڈ کی گئی، مرد ٹک ٹاک صارفین کی تعداد 78 فیصد خواتین ٹک ٹاک صارفین کی تعداد 22 فیصد ہے۔

پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2024 تک انسٹا گرام صارفین کی تعداد 1 کروڑ 73 لاکھ تک ریکارڈ کی گئی، انسٹا گرام کے مرد صارفین کی تعداد 64 فیصد 36 فیصد خواتین کی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔