بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کم ہو گئے

16 دسمبر, 2024 19:39

کراچی: پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز (پیر) کو سونے کی قیمت میں 800 روپے کم ہو گئے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار روپے رہی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 687 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ہے، سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 658 ڈالر ہے۔

مزید پڑھیں:فی تولہ سونے کی قیمت ہزاروں روپے بڑھ گئی

پاکستان میں صدیوں سے سونے کو کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جا تا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں تو وہ اکثر سونا خرید لیتے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

خیال رہے کہ قبل ازیں پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کمی ہوئی تھی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔