بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

بشار الاسد نے شام کو ’دہشتگردوں‘ کے ہاتھوں میں قرار دیدیا

16 دسمبر, 2024 21:21

سابق شامی صدر بشار الاسد کا اپنی 24 سالہ حکومت کے خاتمے کے بعد پہلا مبینہ بیان سامنے آگیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق شامی صدر کے دفتر کے ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے بیان میں بشار الاسد نے بتایا کہ وہ 8 دسمبر کی رات تک شام میں ہی موجود تھے۔

بشار الاسد نے اپنے بیان میں کہا کہ شامی باغیوں کی پیش قدمی کے بعد وہ لاذقیہ میں حمیمیم فوجی اڈے میں منتقل ہوگئے تھے جو روسی فوج کے پاس ہے، ڈرون حملوں کی وجہ سے انہیں شام سے روس منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:بشارالاسد نے بڑی طاقتوں کی گارنٹی پر ملک چھوڑا وہ شامی سیاست میں اہم اکائی کے طورپر رہینگے

بشار الاسد کا باغیوں سے متعلق کہنا تھا کہ ملک اب دہشتگردوں کے ہاتھوں میں ہے، میں نے کبھی ذاتی فائدے کیلئے کوئی عہدہ نہیں چاہا، انہوں نے کہا کہ آخری وقت تک  ریاست کی حفاظت، اس کے اداروں کے دفاع اور اپنے انتخاب کو  برقرار رکھنے کی عوام کی صلاحیت پر یقین رکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ریاست دہشت گردوں کے ہاتھوں میں چلی جائے اور معنی خیز کردار ادا کرنے کی صلاحیت ختم ہو جائے، تو کسی عہدے کا کوئی مقصد باقی نہیں رہتا، اور اس عہدے پر رہنا بے معنی ہو جاتا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔