بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

اپنی شادی میں بیٹے کی شرکت سے متعلق سوال پر ماہرہ رو پڑیں

17 دسمبر, 2024 11:30

اداکارہ ماہرہ خان نے بی بی سی ایشیا نیٹ ورک کو ایک انٹرویو دیا جس میں وہ دوسری شادی کے خاص لمحوں پر رو پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ماہرہ خان نے بی بی سی ایشیا نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے لگتا ہے کہ میں نے زندگی میں جب بھی کسی کے ایسا نیکی کی، کسی کے ساتھ اچھے سے پیش آئی، کسی کا خیال رکھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ان سب کا سلہ اللہ نے ایک ساتھ جمع کر کے مجھے ایک ساتھ نواز دیا، میں شادی کے ہر لمحے پر بس الحمداللہ کر رہی تھی’۔

مزید پڑھیں:وسیم بادامی کی ماہرہ خان سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو وائرل

مزید پڑھیں:ماہرہ خان کا فردوس جمال کے متنازعہ تبصروں پر اہم جواب

اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘میری زندگی طویل عرصہ میں اور میرے بیٹے ازلان پر ہی مشتمل تھی جوکہ ہمیشہ رہیگی، ہم دونوں ہمیشہ ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رہیں گے، لیکن پھر کہانی میں نئے لوگوں کا بھی اضافہ ہوا اس لیے شادی کا دن میرے لیے بہت خاص تھا’۔

ماہرہ خان نے یہ بھی کہا کہ ‘مجھے اپنے بیٹے پر بہت فخر ہے، میں چاہتی تھی کہ وہ شادی کے دن مجھے ساتھ لیکر آئے اور اس نے ایسا ہی کیا’۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔