امریکا کا یمنی دارالحکومت میں فوجی ٹھکانے پر حملہ

امریکا کا یمنی دارالحکومت میں فوجی ٹھکانے پر حملہ
امریکا نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثیوں کے ایک فوجی ٹھکانے پر بمباری کردی۔
خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق حملے میں یمنی وزارت دفاع کے وسیع و عریض احاطے کے ایک حصے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں فی الوقت کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ پیر کی رات ہونے والے اس حملے میں ایک اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔
گذشتہ سال اکتوبر میں غزہ میں اسرائیل اور حماس کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے حوثیوں نے درجنوں تجارتی جہازوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔
بہادر حوثیوں نے کہا تھا کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کو ختم کرنے کے لیے اسرائیل، امریکا یا برطانیہ سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
گزشتہ روز یمنی حوثیوں نے اسرائیل کی طرف ہائپرسونک بیلسٹک میزائل داغا جس کے نتیجے میں تل ابیب سائرن سے گونج اٹھا اور خوف میں مبتلا صیہونی سونے سے قاصر رہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












