پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے ڈرافٹس کہاں ہوں گے؟

پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے ڈرافٹس کہاں ہوں گے؟ (فوٹو: فائل)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن کا ڈرافٹ کراچی یا لاہور میں ہی کروانے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے برس 8 اپریل سے 19 مئی تک شیڈول پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ڈرافٹ اور تمام میچز پاکستان میں ہی کروائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق 11 جنوری کو شیڈول پی ایس ایل ڈرافٹ کے ساتھ ایلیمینٹر راؤنڈ اور فائنل بیرون ملک کرانے کی تجاویز مسترد کردی گئی ہیں، اس کی بنیادی وجہ لاجسٹک اخراجات بتائے جارہے ہیں۔
فرنچائز مالکان کا موقف ہے کہ فی الحال بیرون ملک ڈرافٹ اور میچز کرانا مناسب نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ ڈرافٹس کس ملک میں کروائے جائیں گے! نام سامنے آگئے
پی ایس ایل کے ڈرافٹ کیلئے لاہور اور کراچی میں سے کسی ایک شہر کا انتخاب کیا جائے گا، پی ایس ایل میچز کے مجوزہ مقامات میں لاہور، راولپنڈی، کراچی اور ملتان شامل ہیں۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی ملنے کی وجہ سے پی ایس ایل کا میلہ اس بار 8 اپریل سے 19 مئی تک سجے گا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












