بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس ساڑھے 3 ہزار پوائنٹس گر گیا

18 دسمبر, 2024 15:18

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں فروخت کا دباؤ برقرار رہا اور بدھ کو انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 3 ہزار 400 پوائنٹس سے زائد کی کمی کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔

کے ایس ای 100 نے کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں کیا اتاہم سہ پہر 3 بجکر 10 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 3411  پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 111,418 پر منڈلا رہا تھا۔

آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں فروخت دیکھی گئی۔

حبکو، پی آر ایل، این آر ایل، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، اینگرو، ایچ بی ایل، ایم سی بی، ایم ای بی ایل اور یو بی ایل سمیت انڈیکس ہیوی سٹاک میں مندی کا رجحان رہا۔

ماہرین نے فروخت کے دباؤ کو منافع کمانے سے منسوب کیا ہے۔

اس سے قبل خریداری کی رفتار دیکھی گئی تھی جو بہتر معاشی اشاریوں اور پالیسی ریٹ میں کمی کی وجہ سے آئی تھی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2024 میں پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ میں 72 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں یہ خسارہ 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1300 سے زیادہ گر کر 114860.68 پر بند ہوا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔