منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

اداکارہ نیلم مُنیر شادی کی افواہوں پر بول پڑیں

31 دسمبر, 2024 16:24

اداکارہ نیلم منیر اپنی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے جلدی شادی نہ کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق میزبان نے اداکارہ نیلم منیر سے ذاتی سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کافی لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ نیلم منیر شادی کب کرنے والی ہیں تو آپ کا کوئی ارادہ ہے کسی کو ڈھونڈنے کا یا کوئی ہے زندگی میں جس سے شادی ہونے والی ہے؟

اداکارہ نیلم منیر نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال ابھی شادی کا کوئی پلان نہیں ہے، تو دیکھتے ہیں تاہم انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ان کی زندگی میں کوئی ہے یا نہیں۔

مزید پڑھیں:کیا نیلم منیر شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں؟

حال ہی میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ نیلم رواں ماہ دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں جس کی تقریبات متحدہ عرب امارات میں ہونگی۔

خیال رہے کہ نیلم منیر ‘قیدِ تنہائی’ میں جلوہ گر ہونے کے بعد مشہور ہوئیں جس میں انہوں نے فیصل قریشی اور سویرہ ندیم کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔

نیلم منیر کے کریئر کا سب سے مشہور ڈراما ‘دل موم کا دیا’ تھا جس میں وہ یاسر نواز کے کردار ‘افضل’ کی اہلیہ ‘الفت’ کا جاندار کردار نبھاتی نظر آئیں۔ نیلم منیر نے نہ صرف ڈراموں بلکہ فلموں میں بھی کام کیا جبکہ فلم ‘کاف کنگنا’ میں انہوں نے آئٹم سانگ بھی کیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔