جاسوسی کا الزام؛ اسرائیل نے اپنے ہی یہودی آبادکار کو گرفتار کرلیا

جاسوسی کا الزام؛ اسرائیل نے اپنے ہی یہودی آبادکار کو گرفتار کرلیا (فوٹو: فائل)
اسرائیلی حکومت نے ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں اپنے ہی غیر قانونی یہودی آبادکار کو گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقے "بتاح تکفا” کے 29 سالہ آباد کار نے ایران کو جاسوسی خدمات فراہم کی ہیں۔
آباد کار پر الزام ہے کہ سابق وزیر جنگ بینی گانٹز کی رہائش گاہ کی ویڈیو بنانے کے علاوہ کئی گاڑیوں کو نذرآتش بھی کیا۔
مزید پڑھیں: مظلوم فلسطینیوں کے قاتل نیتن یاہو کی طبعیت بگڑ گئی، اسپتال منتقل
واضح رہے کہ صیہونی رجیم حالیہ مہینوں میں مقبوضہ فلسطین کے متعدد آباد کاروں کو ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرچکی ہے تاہم کسی پر جرم ثابت نہیں کرسکی۔
مزید پڑھیں: اسماعیل ہنیہ شہید کو قتل کرنے کی مکمل کہانی منظر عام پر آگئی
ادھر ایران نے اپنے جاسوس کی گرفتاری یا اس سے متعلق کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیا ہے، تہران واضح طور پر اسرائیل کے موقف کی تردید کرتا رہا ہے کہ وہ کبھی کسی ملک میں قابض ریاست کی طرح جاسوسی نہیں کرتا۔
ایران کا دوٹوک موقف ہے کہ ہماری حکومت دوسری ریاستوں کی خودمختاری کا خیال رکھتی ہے تاہم قابض صہیونی ریاست فلسطینوں پر ظلم ڈھارہی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












