منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

کمال عدوان اسپتال میں خواتین کیساتھ ظلم کی داستان کا ہولناک انکشاف

31 دسمبر, 2024 18:27

قابض اسرائیلی فورسز نے غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے دوران ظلم ڈھانے کی نئی رپورٹ نے ہولناک انکشافات کردیے۔

مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق قابض صہیونی فوج نے کمال عدوان اسپتال میں جمعہ کے روز محاصرے کے دوران فلسطینی خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور نہتے شہریوں کو موت کے گھاٹ اُتارا۔

رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے مظلوم خواتین کے لباس تک اُتار دیے تھے جبکہ انہیں زیادتی، تشدد اور مارا بھی گیا۔

مزید پڑھیں: غزہ کا واحد فعال اسپتال نذر آتش؛ ڈائریکٹر بھی زیرِ حراست

عینی شاہدین کے بیانات یورو میڈ ہیومن رائٹس مانیٹر نے جمع کیں اور ہفتے کو اپنی رپورٹ بھی شائع کیں۔

چھاپے کے دوران حراست میں لی گئی درجنوں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ ذلت آمیز بدسلوکی کی گئی۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اسپتال کو آگ لگادی، 50 شہید

ایک خاتون نے بتایا کہ فوجی نے ایک نرس کو اپنے اُتارنے پر مجبور کیا اور مزاحمت پر اُسے تھپڑ مارا گیا جس کے باعث اسکی ناک سے خون بہنے لگا۔

عینی شاہد خواتین نے مزید دردناک سلوک سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ظالم قابض اسرئیلی فوجیوں نے حجاب اتارنے کا حکم دیا اور منع کرنے پر کم عمر لڑکیوں کی توہین کی بعدازاں سزا دینے کی کوشش کی گئی۔

مزید پڑھیں: غزہ؛ خون جماتی سردی سے 6 بچوں سمیت 7 فلسطینی چل بسے

واضح رہے کہ قابض اسرائیلی فورسز نے غزہ کے کمال عدوان اسپتال کا محاصرے میں 50 سے زائد فلسطینوں کو شہید کردیا گیا تھا جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔

دوسری جانب 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں ابتک 46 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں زخمی ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔