اتوار، 26-جولائی،2026
اتوار 1448/02/12هـ (26-07-2026م)

نسل کش صیہونی حکومت نے غزہ کو بچوں سے محروم کر دیا

01 جنوری, 2025 13:09

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 45,484 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 17581 بچے شامل ہیں۔

فلسطین کے سینٹرل بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق قابض صیہونی حکومت کی نسل کشی کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 45 ہزار 484 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:غزہ؛ خون جماتی سردی سے 6 بچوں سمیت 7 فلسطینی چل بسے

سینٹرل بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے سربراہ علا عوض نے بتایا کہ شہداء میں 17 ہزار 581 بچے اور 12ہزار 48 خواتین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 11 ہزار لوگ لاپتہ ہیں اور 1 لاکھ 8ہزار 900  لوگ زخمی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کی آبادی اب 55 لاکھ افراد تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 34 لاکھ افراد مغربی کنارے میں ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔