شہادتوں کے انبار لگانے والے اسرائیلی فوجی نفسیاتی مریض بن گئے

شہادتوں کے انبار لگانے والے اسرائیلی فوجی نفسیاتی مریض بن گئے
سال 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 13 ہزار 500 سے زیادہ صیہونی فوجی نفسیاتی امراض کے علاج کے مراکز سے رجوع کر چکے ہیں۔
سحر نیوز کے مطابق اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ سال 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 13 ہزار 500 سے زیادہ صیہونی فوجیوں نے، جنگ سے متاثر ہونے کے باعث نفسیاتی بیماریوں کے مراکز سے رجوع کیا ہے۔
مزید پڑھیں:ڈرپوک اسرائیلی وزیراعظم راکٹ حملوں سے بچنے کیلئے زیر اسپتال منتقل
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے متعلقہ شعبے میں ہر ماہ تقریباً ایک ہزار نئے فوجیوں کے نام درج کیے جاتے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان میں سے 51 فیصد افراد کی عمر 30 سال سے کم ہوتی ہے اور ان میں سے 43 فیصد ذہنی صدمے سے دوچار ہوتے ہيں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












