اتوار، 26-جولائی،2026
اتوار 1448/02/12هـ (26-07-2026م)

ماہر علم نجوم کی 2025 کے حوالے سے بڑی پیشگوئیاں

01 جنوری, 2025 16:22

کراچی: پاکستان کی نامور ماہر علمِ نجوم سامعہ خان نے 2025 کے لیے بڑی پیشگوئیاں کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق سال 2024 کے اختتام پر سامعہ خان نے نجی چینل کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں شرکت کی جس میں میزبان تابش ہاشمی سمیت شو کے شرکا نے ان سے متعدد سوالات کیے۔

سامعہ خان نے دعویٰ کیا کہ یہ ان کا ریکارڈ ہے کہ 2021 سے 2024 تک ان کی 99 فیصد پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جب تک اگلے سال (2025) کی 15 مئی نہیں آجاتی، تب تک ہر دن آپ لوگوں نے اللہ سے اپنے لیے امان مانگنی ہے۔

مزید پڑھیں:ماہرِ نجوم کی یمنیٰ زیدی کی شادی سے متعلق پیش گوئی

انہوں نے غزہ کی صورتحال پر میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال پر کہا کہ ‘میں نے 2020 کے اختتام پر کہا تھا کہ ہم دنیا کے اختتامی دور میں داخل ہو چکے ہیں، اس بات پر ایک بین الاقوامی چینل نے میرا انٹرویو کیا کہ آپ اس دعوے کی دلیل پیش کریں’۔

ماہر علمِ نجوم نے وضاحت دی کہ ‘شیطانی طاقتوں کا دور دورہ ہے اور 15 مئی کے بعد پھر اللہ پاک اس دنیا کا نقشہ بدلنے جا رہے ہیں’۔

پاکستان کی صورتحال:

انہوں نے کہا ‘اس عرصے میں پاکستان کو کچھ بیرونی خطرات لاحق ہیں، اگر یہ وقت ہمارے اداروں نے آپس میں مل کر پاکستان کو جوڑ لیا تو بہت اچھا ہوگا، مئی سے ملک میں سرمایہ کاری بھی آئے گی اور بہترین الائنس بنیں گے’۔

دوران پروگرام پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے سامعہ نے کہا ‘شاید ابھی آپ کو میری باتیں دیوانے کا خواب لگیں لیکن پاکستان 2025 سے ہی وہ بنے گا جس کا خواب آپ کو دکھایا گیا، اب ہمارے ملک کا وہ وقت شروع ہوگا، لیکن 5 جنوری سے 24 فروری کا وقت مشکل ہے’۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔