شوہر کو دوسری شادی کی اجازت کیوں دی؟ اداکارہ نے بتادیا

شوہر کو دوسری شادی کی اجازت کیوں دی؟ اداکارہ نے بتادیا (فوٹو: فائل)
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سلمیٰ ظفر نے شوہر کی دوسری شادی کی شرط سے پردہ اٹھادیا۔
حالیہ پوڈکاسٹ میں اداکارہ سلمیٰ ظفر نے اپنی زندگی کے کئی اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے شوہر عاصم کو افیئرز کے بجائے دوسری شادی کرنے کی اجازت دی اور بچوں کو بھی اس فیصلے پر راضی کیا۔
اداکارہ سلمیٰ ظفر نے بتایا کہ ان کی شادی 18 سال کی عمر سے پہلے ہوگئی تھی جبکہ انکا شناختی کارڈ بھی شادی کے بعد بنوایا، ساس نے مجھے گھر چلانے کا ہنر سکھایا، آج جو بھی ہوں انہی کی بدولت ہوں۔
مزید پڑھیں: اداکارہ نیلم مُنیر شادی کی افواہوں پر بول پڑیں
انہوں نے کہا کہ شوہر کی دوستیوں کے بارے میں معلوم ہوا تو ابتدائی چند ماہ بہت مشکل تھے لیکن بعد میں سُسر کی بات کی اور شوہر کی دوسری شادی کا فیصلہ کرلیا۔
اداکارہ بتایا کہ میں نے عاصم کو کہا کہ وہ دوستیوں کے بجائے نکاح کریں، اپنے بچوں کو بھی اس فیصلے کے لیے خود قائل کیا۔
مزید پڑھیں: بیٹے نے 18 سال بعد والدہ کی دوسری شادی کرا دی، ویڈیو وائرل
انہوں نے بچوں کو سمجھایا کہ اگر وہ اپنے والد کو صحت مند دیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں اس شادی کے لیے راضی ہونا ہوگا، ان کے بیٹے نے کہا کہ اگر وہ رونے کا وعدہ نہ کریں تو وہ اس شادی کے لیے تیار ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے شوہر کی دوسری شادی کے بعد سوتیلے بیٹے کو بھی اپنی اولاد جیسا پیار دیا، اور آج ان کی 3 نہیں بلکہ 4 اولادیں ہیں، اور ان کے درمیان سگے بہن بھائیوں جیسی محبت ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












