ضلع کرم پاراچنار؛ راستے کھول دیں! دھرنا ختم کردیں گے

ضلع کرم پاراچنار؛ راستے کھول دیں! دھرنا ختم کردیں گے (فوٹو: فائل)
مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے دوٹوک الفاظ میں ریاست کو پیغام دیا ہے کہ ضلع کرم راستے کھول دیے جائیں تو ہم دھرنا ختم کر دیں گے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت نے ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا، پاراچنارکے راستے بند ہونا صوبائی حکومت کے ناکام ہونے کی دلیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کرم میں ہونیوالی شہادتیں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی ناکامی کی دلیل ہیں، عمائدین نے اپنی ذمہ داری پوری کردی، امید ہے کہ معاہدے پر عمل درآمد ہوگا، بہت خونریزی ہوچکی اب سب امن چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ضلع کرم پاراچنار؛ دونوں فریقین کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہوگئے
علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ راستہ کھلے گا تو ہم بھی دھرنے ختم کردیں گے، سردی میں بیٹھنے کا شوق نہیں، ہمارے دھرنے کسی پارٹی کےخلاف نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے نمائش پر دھرنا دینے والوں کو وارننگ دیدی
انہوں نے کہا کہ کارواں پر حملہ ہوا تو اسی جگہ اہلسنت نے ہمارے 35 لوگوں کی جان بچائی، پناہ دی، دونوں طرف کے کچھ دہشتگرد ہیں جو قتل و غارت کرتے ہیں ان کے خلاف فوجی آپریشن ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں: کراچی دھرنا؛ پولیس کی شلینگ کرنیوالے اہلکاروں کی تصاویر وائرل
خیال رہے کہ تقریباً تین ماہ سے جاری پاراچنار میں راستوں کی بندش اور امن کے قیام کے لیے دونوں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔
کرم امن جرگہ کے معاہدہ کے مطابق فریقین کرم میں نجی بنکرز ختم اور اسلحہ جمع کرنے کے پابند ہوں گے، جس کے بعد حکومت کرم کو جانے والے راستوں کو کھول دے گی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












