ایرانی فوج کے سربراہ نے صیہونی حکومت میں ہلچل مچا دی

ایرانی فوج کے سربراہ نے صیہونی حکومت میں ہلچل مچا دی
ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ صیہونی حکومت، تاریخ کے کوڑے دانوں میں اپنی تقدیر ڈھونڈ لے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی سربراہ نے فضائیہ کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں نے ابھی ایران کی اصل طاقت کا مشاہدہ ہی نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج دشمن طاقتیں، استقامتی محاذ کو کمزور ظاہر کرنا چاہتی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ باتیں کرنے والے اور اس پر یقین کرنے والے افراد استقامتی محاذ کو ایک عمارت سمجھ بیٹھے ہیں جو میکینیکل نظام کے تحت چلتی ہے اور اگر اس کا ایک حصہ خراب ہوگیا تو پوری عمارت بیٹھ جائے گی۔
مزید پڑھیں:امریکا نے ایران سمیت روسی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دی
فوج کے کمانڈر ان چیف نے کہا کہ مذکورہ تصور کے برخلاف استقامت ایک تفکر اور ثقافت ہے جو نہ صرف کمزور نہیں ہوتی بلکہ طوفان الاقصی جیسے واقعات اسے مزید مضبوط، وسیع اور گہرا کردیتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ جب صیہونی فوج نے ایران کو دھمکایا تو ایران کے بہادر پائلٹس نے حالات کو سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں سے بڑھ کر صیہونی حکومت کے مقابلے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا۔

میجر جنرل موسوی نے بتایا کہ دشمنوں کے تصور کے برخلاف ہم نے اپنی ایک فیصد صلاحیت کا بھی مظاہرہ نہیں کیا ہے اور طاقت کا ہمارا بڑا حصہ سامنے لایا ہی نہیں گیا ہے۔
انہوں نے کہا صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے ہاتھوں خواتین، بچوں اور دیگر عام شہریوں کے قتل عام اور ہسپتالوں، اسکولوں اور گھروں کی تباہی کو کامیابی قرار ہی نہیں دیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک فوج کے بس ایک خفیہ ایئربیس کی فوٹیج دکھائی ہے جس کے بارے میں ہمارے دشمنوں کو معمولی سی معلومات بھی نہیں ہے۔ فوج کے سربراہ نے کہا کہ اگر وقت آگیا تو ایران کے دشمن ہماری اصل طاقت کا مشاہدہ کریں گے اور اس وقت ان کی نیندیں اڑ جائیں گی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












