منگل، 24-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

اننت امبانی نے دنیا کی قیمتی گھڑی پہن کر لوگوں کے ہوش اڑادیے

02 جنوری, 2025 11:06

انڈیا کی امیر ترین کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی نایاب گھڑی کی قیمت نے سب کے ہوش اڑا کر رکھ دیے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس میں کوئی شک نہیں کہ اننت امبانی مہنگی ترین گھڑیوں کا کلیکشن رکھنے کے شوقین ہیں۔ ہیروں سے لے کر روبی تک ان کے پاس ہر قسم کی گھڑی ہے۔

حال ہی میں جوڑے کو ممبئی میں دعا لیپا کنسرٹ کے بعد چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس موقع پر مکیش امبانی کے بیٹے نے خصوصی ایڈیشن کی گھڑی پہن رکھی تھی جو اب تک دنیا میں صرف تین ہی بنائی گئی ہیں۔

انسٹاگرام پیج ’انڈین ہورولوجی‘ کے مطابق اننت امبنای نے (The Richard Mille RM 52-04 "Skull” Blue Sapphire) گھڑی پہنی تھی جو صرف بہترین رچرڈ مل کلائنٹس کیلیے دستیاب ہے۔

مبینہ طور پر اس گھڑی کی قیمت تقریباً 22 کروڑ (بھارتی روپے) ہے۔

اننت امبانی کے پاس لگژری ہائی اینڈ برانڈز کی گھڑیاں بھی ہیں جیسے Richard Mille ،Patek Philippe، Audemars Piguet اور دیگر بھی شامل ہیں۔

مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے نے اپنی شادی کے موقع پر اہلیہ کو مہنگی گھڑی بھی تحفے میں دی تھی۔

خیال رہے کہ اس سال اننت امبانی اور ان کی اہلیہ رادھیکا مرچنٹ کو دنیا کے ٹاپ اسٹائلش لوگوں کے طور پر فہرست میں شامل کیا گیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔