منگل، 24-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

ترکیہ کے شام پر توپ خانے سے حملے

02 جنوری, 2025 17:45

ترکیہ نے امریکا کی حمایت یافتہ شامی کرد فورسز کے ٹھکانوں پر حملے کردیے۔

عرب میڈیا المیادین نے مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ نے عین العرب اور عین عیسیٰ میں امریکا کی حمایت یافتہ شامی کرد فورسز کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں جنہیں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے نام سے جانا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ابھی تک ان حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں اور ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی اطلاع فراہم نہیں کی گئی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ ترکیہ اور ایس ڈی ایف کے درمیان شمالی شام کے شہر منبج کے ارد گرد جنگ بندی جاری ہے۔

ترک وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ انقرہ اور امریکا کی حمایت یافتہ کرد مسلح افواج کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر کوئی بات نہیں ہو رہی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔