2025 سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں سامنے آگئیں

2025 سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں سامنے آگئیں
سال 2025 ابھی شروع ہی ہوا ہے جس کی خوشی میں دنیا کے کئی خطوں میں جشن جاری ہے تاہم سالِ نو کے حوالے سے خطرناک پیشگوئیاں بھی سامنے آگئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ پیشگوئی ایک ایسے برطانوی شخص نکولس اوجولا نے کی ہے جس کی اس سے قبل کی گئی پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی تھیں۔
نکولس اوجولا نے اس سے قبل کورونا وائرس کی عالمی وبا کی پیشگوئی کی تھی، 2018 میں انہوں نے پیشگوئی کی تھی کہ ایک وبا دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والی ہے جس میں لاکھوں افراد ہلاک ہو جائیں گے جو صرف ایک سال بعد ہی حرف بہ حرف درست ثابت ہوئی تھی۔
اوجولا نے کورونا وبا کے علاوہ امریکا کی سب سے بڑی تحریکوں میں سے ایک بلیک لائیوز میٹر، ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت، مصنوعی ذہانت میں اضافہ، نوٹر ڈیم فائر، روبوٹ آرمی کے بارے میں درست پیشین گوئیاں کی تھیں۔
38 سالہ نکولس اوجولا ایک ہپنو تھراپسٹ ہے جو دعویٰ کرتا ہے کہ 17 سال کی عمر میں کوئی اس کے خواب میں آکر اسے مستقبل کے بارے میں بتا کر گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں مقیم نکولس اوجولا نے اب 2025 سے متعلق سب سے خطرناک پیشگوئی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال تیسری عالمی جنگ ہونی یقینی ہے اور یہ ایک ایسا سال ہوگا جہاں بدی اور تشدد اس کرہ ارض کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ جب کہ مذہب، قوم پرستی اور سیاست پر قتل و غارت ہوگی اور لوگ ایک دوسرے کے گلے کاٹیں گے۔
نکولس اوجولا نے اسی سال کے حوالے سے ایک اور پیش گوئی کی ہے کہ 2025 میں لیبارٹری میں اعضا تیار کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ انہوں نے مزید بتایا کہ نئے سال میں ضرورت سے زیادہ بارشیں ہوں گی، تباہ کن سیلاب آئیں گے جب کہ سطح سمندر میں تیزی سے اضافہ ہونے کی وجہ سے کئی شہر ڈوب جائیں گے اور لاکھوں افراد بے گھر ہو جائیں گے۔
انہوں نے 2025 میں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی سیاسی تنزلی، برطانوی شہزادوں ولیم اور ہیری میں صلح، دنیا میں مہنگائی تیزی سے بڑھنے کی پیشگوئیاں بھی کی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک جو بھی پیشگوئی کی ہے، وہ اسی خواب پر مبنی ہے، انہیں اوائل نوجوانی میں جب اس قسم کی ذہنی صلاحیت کا احساس ہوا تو وہ کچھ دنوں کے لیے کوما میں چلے گئے اور اس دوران انہیں پچھلے جنم کے مناظر دکھنے لگے۔
نکولس اوجولا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے کبھی خود کو مصر میں ایک ملکہ کے روپ میں دیکھا تو کبھی چین میں ایک درزی کے طور پر کام کرتے ہوئے پایا۔
برطانوی شہری نے کہا کہ پچھلے جنموں میں وہ ہمالیہ کی چوٹی پر راہبہ تھا تو افریقا میں اس کی پیدائش ایک جادوگرنی اور اس کے بعد ایک شیر کے طور پر ہوئی تھی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












