منگل، 24-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں لڑنے سے انکار کردیا

02 جنوری, 2025 20:55

ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے مسلسل جنگ کے بعد ذہنی دباؤ کے باعث غزہ میں لڑنے سے انکار کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج میں خودکشیوں کے واقعات اور ذہنی دباؤ کی شکایات میں اضافہ دیکھنےکو ملا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نےغزہ میں لڑنے سے انکار کیا ہے، فوجیوں نے ذہنی دباؤکی وجہ سے جنگی ذمہ داریوں سے دستبرداری اختیار کی۔

صیہونی فوج کے ترجمان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں میں خودکشیوں کی تعداد میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق سال 2024 میں 21 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی جب کہ 2023 میں 17 فوجیوں اپنی زندگیاں ختم کیں۔

صیہونی فوجی حکام نے بتایا کہ سال 2011 کے بعد ایک بار پھر فوجی خود کو مار رہے ہیں، خودکشی اسرائیلی فوج میں موت کی دوسری سب سے بڑی وجہ بن گئی۔

گزشتہ دو سالوں میں 807 فوجی فلسطینیوں کے خلاف آپریشن میں ہلاک ہوئے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔