کراچی کنگز کے ایک اور کپتان نے فرنچائز سے راہیں جدا کرلیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز سے راہیں جدا کرلیں۔
سوشل میڈیا پر دیے گئے اپنے بیان میں شعیب ملک نے کہا کہ میرا کراچی کنگز کے ساتھ وقت ختم ہوگیا ہے، فرنچائز اور ساتھیوں کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ بڑا شاندار رہا۔
شعیب ملک نے کہا کہ دو سیریز میں مینجمنٹ نے مجھے بہت سپورٹ کیا، تمام کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات ہیں، اب میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بننے کا منتظر ہوں۔
قبل ازیں سابق چیمپئین ٹیم کراچی کنگز نے پلیئر ڈرافٹ سے قبل اپنے کپتان شان مسعود سمیت 2 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا تھا۔
سال 2021 میں آخری بار پلے آف مرحلے تک پہنچنے والی کراچی کنگز کی ٹیم نے کپتان شان مسعود خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہے ہیں۔
دیگر دو کھلاڑیوں میں فاسٹ بولر حسن علی اور زاہد محمود شامل تھے جنہیں کنگز نے اپنے اسکواڈ سے ریلیز کیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












