حماس نے اسرائیلی ہیلی کاپٹر اور ٹینکوں کو تباہ کردیا

حماس نے اسرائیلی ہیلی کاپٹر اور ٹینکوں کو تباہ کردیا
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے صیہونی فوج کے ٹینکوں اور ہیلی کاپٹر کو تباہ کردیا۔
القسام بریگیڈ نے ہفتے کی صبح اعلان کیا کہ اس نے جبالیہ شہر کے مشرقی حصے میں کارروائیوں کے دوران مضبوط دھماکہ خیز مواد کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کر دیا ہے۔
حماس نے کہ اس نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مغرب میں ٹینک شکن میزائل سے ایک اور اسرائیلی مرکاوا بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔
جبالیہ شہر اور اس کا پناہ گزین کیمپ غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع ہے۔
القسام بریگیڈ نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے جنوبی اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں نیٹیوٹ شہر کو کیو 18 میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
حماس نے وسطی غزہ کی پٹی میں البریج پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں ایک اسرائیلی اپاچی ہیلی کاپٹر کو بھی ایس اے ایم میزائل سے نشانہ بنایا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی عوامی مزاحمتی کمیٹیوں کے عسکری ونگ الناصر صلاح الدین بریگیڈ کے تعاون سے کی گئی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












