پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

اداکارہ کا نیلم مُنیر کو طعنہ دینے والے صارف کو مُنفرد جواب

05 جنوری, 2025 13:40

پاکستانی اداکارہ حنا رضوی نے نیلم منیر کی شادی پر طعنہ دینے والے ایک صارف کو کرارا جواب دے دیا۔

تین جنوری کو اداکارہ نیلم منیر نے نکاح کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی جو چند ہی لمحوں میں خاصی وائرل ہوگئیں، نیلم منیر کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا گیا کہ دلہا نے عربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

دونوں کا فوٹو شوٹ  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی شہر دبئی کے معروف مقام برج خلیفہ پر کیا گیا، تاہم دلہے کو اس انداز میں دیکھ کر کئی سوشل میڈیا صارفین نے اندازہ لگایا گیا کہ نیلم نے کسی عرب شخص سے شادی کی ہے اور ان کے شوہر ممکنہ طور بڑی کاروباری شخصیت ہیں۔

مزید پڑھیں:اداکارہ نیلم منیر کی دبئی میں شادی، دولہا کون؟

ایک صارف نے نامناسب تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ‘ہلکا ہاتھ مارنا تو سیکھا ہی نہیں ان لوگوں نے’۔ نیلم منیر کو دولت کی خاطر عربی شخص سے شادی کا طعنہ دینے والے اس صارف کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’اگر کوئی خاتون معاشی طور پر خود مختار شخص سے شادی کرتی ہے تو اس میں کوئی حرج یا برائی نہیں، بیوی کا حق ہے کہ وہ شوہر کے پیسوں یا دولت پر پرسکون زندگی گزارے، البتہ آپ کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ آپ کسی بھی خاتون کی زندگی سے متعلق اس طرح کے تبصرے کریں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔