یمن نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل پر ہائپر سونک میزائلوں سے دھاوا بول دیا

یمن کی مسلح افواج نے قابض صہیونی ریاست اسرائیل پر ایک مرتبہ پھر میزائل حملوں سے دھاوا بول دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کی جانب سے اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں تل ابیب اور اس کے مضافات میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔
ادھر یمنی فوج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے غزہ کے فلسطینیوں کی حمایت میں مقبوضہ حیفا کے شمال میں توانائی کی تنصیبات پر میزائل حملہ کرنے کا دعویٰ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے یمن پر حملوں اور غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صہیونی جارحیت کے جواب میں تک ابیب ہر میزائل حملے کیے گئے ہیں۔
یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ حیفا کے شمال میں واقع بجلی گھر اوروت رابن پر میزائل حملہ کیا گیا، جس میں ہائبرسونک میزائل فلسطین 2 استعمال کیے گئے ہیں۔
واقعے کے بعد انصار اللہ کے میڈیا سیل کے نائب سربراہ نے اپنے بیان کہا کہ یمنی میزائل صہیونی ریاست کے تمام دفاعی نظاموں کو عبور کرتے ہوئے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔
واضح رہے کہ یمن کی جانب سے اسرائیل پر وار ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب صہیونی ریاست اور فلسطین کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے جبکہ جنگ بندی مذاکرات کے دوران محض تین روز میں 200 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












