پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

کوہلی کی اہلیہ انوشکا نے کس اداکار کا رشتہ ٹھکرایا؟

05 جنوری, 2025 18:58

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہوں نے اپنی ساتھی اداکارہ انوشکا شرما سے اظہار محبت کیا تھا کہ جسے مسترد کردیا تھا۔

حالیہ انٹرویو میں رنبیر کپور نے معروف اداکارہ و سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما سے متعلق انکشاف کیا کہ اداکارہ سے ایک ساتھی اداکار نے اظہار محبت کیا تھا جس کا ’سرنیم‘ میں جانتا ہوں۔

رنبیر کپور نے مزید کہا کہ انوشکا دوستی یاری میں چیمپئن ہے اور دوستی دوستی میں اُنکو اس سے پیار ہوگیا تھا، جسے انوشکا نے جواب میں کہا کہ نہیں یار ایسا کچھ بھی نہیں ہم صرف دوست ہی ہیں، میں نام نہیں لے رہا لیکن اُس کا سرنیم بھی کپور ہے۔

اس موقع پر انوشکا شرما نے کہا کہ میں فوجی بیک گراؤنڈ سے ہوں، ایسا نہیں تھا کہ صرف لڑکیاں ہی میری دوست ہوں اور ہم صرف کچن سیٹ سے کھیلتے ہوں، ایسا نہیں تھا، لڑکے اور لڑکیاں سب ہی میرے دوست تھے۔

اداکارہ نے میزبان کی اس بات سے اتفاق کیا کہ کئی بار لڑکوں کو یہ سمجھانا مشکل ہوجاتا ہے کہ اگر میں اس سے ہنس کر اور اچھے سے بات کررہی ہوں تو ہم صرف دوست ہی ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔