پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

انصار اللہ کی سعودی عرب کو دھمکی! "تمام آپشنز میز پر موجود ہیں”

05 جنوری, 2025 20:39

یمن کی مزاحمتی تنظیم انصار اللہ کے رکن نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ وہ ملک کے خلاف سازشوں سے باز آجائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن "محمد علی الحوثی” نے ملک کے خلاف دسیسہ کاریوں پر سعودی عرب کو خبردار کیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ یمنی قوم مسئلہ فلسطین کی حمایت کے راستے میں ڈالی جانے والی رکاوٹوں اور کسی بھی قسم کے تناؤ کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

محمد علی الحوثی نے خبردار کیا کہ ہم سعودیوں سے کہتے ہیں کہ کشیدگی میں کمی غلط اندازوں کا جائزہ لینے کا ایک اچھا موقع تھا جس نے ماضی میں تباہی سے دوچار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں سعودی عرب کا خیال تھا کہ یمن 2 ہفتوں کے اندر تقسیم ہو جائے گا اور آج ایک بار پھر غلط اندازہ لگا رہے ہیں۔

یمنی رہنما نے متنبہ کیا کہ ملک کے خلاف کسی بھی نئی سازش کی صورت میں یمنی قوم کی طرف سے تمام آپشن میز پر ہوں گے اور دشمن کو حسب سابق ذلت آمیز شکست ہوگی۔

یمن نے اسرائیل کیخلاف فلسطین پر ہونے والے مظالم کیخلاف اسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ مزاحمتی تنظیم حماس کو صہیونیوں کیخلاف لڑائی کا وقت دیا جاسکے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔