پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

حماس کا درجنوں اسرائیلی یرغمالیوں کی حوالگی کا اعلان

06 جنوری, 2025 11:24

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے جنگ بندی کے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے 34 اسرائیلی یرغمالیوں کی تل ابیب حوالگی کا اعلان کر دیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے جس کا مقصد غزہ میں تشدد کو روکنا اور قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنانا ہے۔

اتوار کے روز حماس کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا تھا کہ گروپ نے جاری مذاکرات کے حصے کے طور پر 34 اسرائیلی یرغمالیوں کی فہرست واپس کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:حماس سے لڑائی، ہلاکتوں کے باعث پورا اسرائیلی یونٹ فرار

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے فوری طور پر اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے ابھی تک ایسی کوئی فہرست فراہم نہیں کی ہے۔

جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات پر تنازعہ صورتحال کی پیچیدگی کو اجاگر کرتا ہے ، کیونکہ دونوں فریق اپنے اپنے مفادات کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں۔

20 جنوری کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے موقع پر جنگ بندی پر زور دیا جا رہا ہے اور بین الاقوامی کوششوں کی توجہ قیادت کی تبدیلی سے قبل 15 ماہ سے جاری تنازع کے خاتمے پر مرکوز ہے۔

واضح رہے کہ حماس نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں 19 سالہ اسرائیلی یرغمالی لیری الباگ کو 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے دوران اغوا کی گئی پانچ خواتین فوجیوں میں سے ایک دکھایا گیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔