پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

کینیڈین وزیر اعظم کے استعفے سے متعلق اہم دعویٰ

06 جنوری, 2025 12:59

کینیڈا کے اخبار گلوب اینڈ میل نے دعویٰ کیا ہے کہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو جلد اپنے استعفیٰ کا اعلان کر سکتے ہیں۔

دی گلوب اینڈ میل اخبار کے دعوے میں بتایا کہ کینیڈا کے وزیر اعظم اپنی لبرل پارٹی میں اپنے خلاف بڑھتی ہوئی مخالفت کے تناظر میں رواں ہفتے اپنے استعفیٰ کا اعلان کر سکتے ہیں۔

اخبار نے حکومت کے اندر کے 3 با خبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ جسٹن ٹروڈو کا اعلان سوموار (پیر) تک آ سکتا ہے۔ اخبار کے ذرائع کے مطابق یہ تجویز بھی ہے کہ یہ جسٹن ٹروڈو کا استعفے کا اعلان بدھ کو نیشنل لبرل پارٹی کی ایک کانفرنس میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:نیتن یاہو کینیڈا میں قدم رکھتے ہی گرفتار ہوں گے، جسٹن ٹروڈو کا اعلان

دی گلوب اینڈ میل اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ اگر استعفیٰ دیا گیا تو یہ واضح نہیں ہے کہ آیا جسٹن ٹروڈو عارضی طور پر اپنے عہدے پر اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک لبرل پارٹی نئی قیادت کا انتخاب نہیں کر لیتی۔

خیال رہے کہ جسٹن ٹروڈو 2015ء میں اقتدار میں آئے تھے اس سے پہلے کہ وہ 2019ء اور 2021ء کے انتخابات میں لبرلز کو مزید دو فتوحات دلائیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔